counter easy hit

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ اورکوآرڈی نیٹر حاجی محمد نواز چوہان کا ننکانہ صاحب کا دورہ

Nawaz Chohan

Nawaz Chohan

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ اورکوآرڈی نیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے ضلع ننکانہ صاحب حاجی محمد نواز چوہان کا ننکانہ صاحب کا دورہ ،شہریوں اور صحافیوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کی شکایات وزیر اعلیٰ پنجاب تک پہنچانے کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ اور کوآرڈی نیٹر وزیر اعلیٰ برائے ضلع ننکانہ صاحب حاجی محمد نواز چوہان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال ،ڈی سی او آفس اور کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال ننکانہ صاحب کا دورہ کیا انہوں نے ایمر جنسی ،گردوں کی صفائی کے مرکز اور انتہائی نگہداشت سنٹر میں زیر علا ج مریضوں سے ان کے مسائل اور ہسپتال میں مہیا کی گئی سہولیات کے بارے پوچھا انہوں نے ڈی سی او ڈاکٹر عثمان علی خان اور ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسلم رندھاوا کو ہسپتال میں مزید سہولیات کی فراہمی اورمریضوں کے مسائل فوری طورپر حل کرنے کی ہدائیت کی۔صوبائی پالیمانی سیکرٹری نے کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں آئے ہوئے سائلین سے ان کے مسائل دریافت کئے انہوں نے خواتین اور عمر رسیدہ سائلین کے لئے ضلع انتظامیہ کی طرف سے بنائے گئے علیحدہ کاؤنٹرز کے اقدام کو سراہا ،بعد ازاں آفیسرز سپورٹس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی محمد نواز چوہان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ضلع ننکانہ صاحب کا کوآرڈی نیٹر مقرر کیا ہے اور میری پوری کوشش ہو گئی کہ میں ان کی توقعات پر پورا اتروں انہوں نے کہا کہ وہ ہر ہفتے دو دن کے لئے ضلع ننکانہ صاحب کے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے اور ان شہرو ں کے تعلیمی اداروں ،صحت کے مراکز اور دیگر دفاتر کا دورہ کریں گے اور وہاں عوام کو درپیش مسائل اور سہولیات کی کمی کے بارے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سفارشات پیش کریں گے اس موقع پر صحافیوں نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کے سامنے ننکانہ صاحب سمیت ضلع بھر میں مسائل کے انبار لگا دیئے ۔صحافیوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال میں ناقص صفائی ،مفت ادویات اور سہولیات کی کمی ،ننکانہ شہر میں ناقص پائپ لائن ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی نہ ہو نے کے بارے بتایا جس پر انہوں نے شکایات کو وزیر اعلیٰ پنجاب تک پہنچانے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی