counter easy hit

پنجاب، مختلف شہروں میں شدید دھند، لاہور ایئرپورٹ کا ایک رن وے بند

Fog

Fog

لاہور (یس ڈیسک) پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج، لاہور ایئرپورٹ کا ایک رن وے بند، لاہور کا دنیا بھر سے فضائی رابطہ ٹوٹ گیا، جانے والی کئی پروازیں منسوخ جبکہ آنے والی پرواز کا رخ موڑ دیا گیا ۔لاہور میں ایک بار پھر دھند نے ڈیرے ڈال لئے ہیں، دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا چھوٹا رن وے بھی پروازوں کی آمدو رفت کیلئے معطل کر دیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے گزشتہ روز نجی طیارے کے حادثے کی وجہ سے بند پڑا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ کودھند کی چادر نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی پی کے 306 کو خراب موسم کے بجائے واپس کراچی بھیج دیا گیا۔ کراچی سے لاہور کیلئے 2 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔ لاہور سے اوسلو پی کے 751 کے مسافر صبح 8 بجے سے لاہور ایئرپورٹ پر پریشان ہیں، عمومی طور پر پروازوں کی منسوخی کے باعث 550 سے زائد مسافر کراچی میں پھنسے وئےہیں، دورسی طرف گزشتہ روز نجی ایئرلائن کے طیارے کے حادثے کے باعث رن وے کی مرمت تاحال نہیں ہوئی۔