counter easy hit

لاہور میں مال روڈ پر دعائیہ تقریب کے ساتھ نئے سال کا استقبال

Prayer Celebration

Prayer Celebration

لاہور (یس ڈیسک) مال روڈ لاہور پر پہلی بار سال نو 2015 ء کا آغاز دعائیہ تقریبات سے ہوا، نوافل ادا کئے گئے ،ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، سانحہ پشاور کے شہدا کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں، تاہم کئی ایک مقامات پر من چلے ہلہ گلہ کرتے رہے، نیوائر نائٹ پر لاہور میں چئیرنگ کراس مال روڈ پر دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا،

جس میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک تھی،سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔دوسری طرف لبرٹی مارکیٹ سمیت کئی مقامات پر منچلوں نے خوب ہلہ گلا کیا، موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ ہوئی، بھنگڑے ڈالے گئے،عام شہری بھی فیملی کے ساتھ منچلوں کا شورشرابہ انجوائے کرتے رہے۔

منچلوں کا جوش حد سے بڑھا تو پولیس کو لاٹھی چارج بھی کرنا پڑا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے پہلے ہی کہہ رکھا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سانحہ پشاور پر نیو ائر نائٹ دعائیہ تقریبات کے ساتھ منا کر لاہوریوں نے ایک بار پھر زندہ دلی کا مظاہرہ کیا۔