counter easy hit

پی ٹی آئی کا پہلے سو دن پروگرام جھوٹ کا مجموعہ ہے، سعد رفیق

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کا پہلے سو دن کا پروگرام جھوٹے دعوؤں اور لفاظی کا مجموعہ ہے۔

PTI's first hundred days is a combination of program lies, Saad Rafiqueمسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر سعد رفیق نے ایک بیان میں مزید کہا ہے کہ احتساب کا نعرہ لگانے والوں نے کے پی میں اپنا بنایا احتساب کمیشن بھی نہ چلنے دیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر بینک کی تباہی عمران کے دور میں ہی ہوئی، اسی حکومت میں کے پی پولیو کا گھر بن گیا اور کے پی حکومت نے ڈینگی کا مقابلہ کیے بغیر شکست مان لی۔

سعد رفیق نے مزید کہا کہ 1کروڑ نوکریوں، 50لاکھ گھروں کا دعویٰ 1ارب درخت، 350 ڈیموں کی مانند سراب ہے،پشاور کے آدم خور چوہے عمران کی حکمرانی کو کاٹ رہے ہیں۔