counter easy hit

پی آئی اے کی ہیری اور میگھن کو ہنی مون کی دعوت

پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو شادی کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ ہنی مون کیلئے شمالی علاقہ جات کی سیر کی دعوت دے ڈالی۔

PTI's first hundred days is a combination of program lies, Saad Rafiqueپی آئی اے نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شہزادہ ہیری کی والدہ آنجہانی لیڈی ڈیانا کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ‘ہم نے شاہی شادی دیکھی اور لیڈی ڈیانا اور ان کے شمالی علاقہ جات کے دورے کو یاد کیا اور سوچا کہ یہ کتنا زبردست ہوگا کہ نو بیاہتا جوڑا بھی ہمارے شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی دیکھے

ٹوئٹ میں شہزادی ہیری اور میگھن مارکل کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا گیا کہ ‘ہم بالکل تیار ہیں، آپ بس ہمیں بتا دیں کہ آپ لوگ کب آرہے ہیں۔

پی آئی اے کی جانب سے کیے گئے اس ٹوئٹ پر لوگو ں کی جانب سے ملا جلا در عمل سامنے آیا تاہم ان میں سے ایک دلچسپ ٹوئٹ یہ تھا کہ ’’پہلے اپنے ملک کے لوگوں کو تو وقت پر ان کی منزلوں پر پہنچا دیا جائے، پھر شاہی جوڑے کو مدعو کیا جائے۔‘‘

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ہنی مون پر کہاں جائیں گے؟ اس حوالے سے ابھی تک حتمی طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔