counter easy hit

وہ نوکریاں جنہیں کرنیوالے مرد جلدی مر جاتے ہیں

لاہور: برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ’’وی یو‘‘ یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے 2 لاکھ افراد کے کام کی نوعیت اور ان کی صحت کا ڈیٹا حاصل کرکے اس کا تجزیہ کیا

Jobs that Men can cause die soonجس میں معلوم ہوا کہ ایسے لوگ جو جسمانی مشقت، مزدوری وغیرہ کرتے ہیں ان کے کم عمری میں موت کے منہ میں جانے کے امکانات 18 فیصد زیادہ ہو جاتے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پیٹر کوئنن کا کہنا تھا ہم نے اس تحقیق میں جسمانی مشقت کرنے اور دفاتر میں کام کرنیوالے ایسے افراد کا موازنہ کیا جن کی سگریٹ نوشی، ورزش، غذا اور دیگر ایسی عادتیں ایک جیسی تھیں، صرف کام میں فرق تھا۔

رپورٹ کے مطابق جب آپ دن میں ایک آدھ گھنٹے کیلئے جاگنگ کرتے ہیں تو آپ کے دل کی دھڑکن تیز ہوتی ہے جس کے بعد آپ خود کو بہتر محسوس کرتے ہیں لیکن جب بات تمام دن جسمانی طور پر متحرک رہنے کی آئے تو یہ بالکل الگ چیز ہے اس سے دل اور اس سے منسلک اعضا پر دبائو پڑتا ہے جو آدمی کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے ۔