counter easy hit

پی ٹی آئی رکن نے استعفیٰ نہ منظور کرنے کی درخواست سپیکر کو ارسال کر دی

Siraj Mohammad Khan

Siraj Mohammad Khan

اسلام آباد (یس ڈیسک) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سراج محمد خان نے سپیکر قومی اسمبلی کو استعفیٰ منظور نہ کرنے کی تحریری درخواست کر دی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔

این اے چھ نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سراج محمد خان نے سپیکر سردار ایاز صادق سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران سراج محمد خان نے سپیکر قومی اسمبلی کو تحریری درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کا استعفیٰ منظور نہ کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے سراج محمد خان کی درخواست منظور کر لی ہے۔