counter easy hit

رائے ونڈ، تبلیغی اجتماع میں سلنڈر دھماکے سے دو افراد جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور (یس ڈیسک) رائے ونڈ کے تبلیغی اجتماع میں سلنڈر پھٹنے سے دو افراد ہلاک اور چودہ افراد زخمی ہو گئے۔ عالمی تبلیغی اجتماع میں رہائش گاہوں میں موجود ایک سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہو گیا جس کی لپیٹ میں آکر چودہ افراد زخمی ہو گئے۔

3 معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔ 5 افراد کو رائے ونڈ کے ہیلتھ سنٹر میں داخل کر دیا گیا جبکہ 6 زخمیوں کو لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔