counter easy hit

آرمی چیف جنرل راحیل کی افغان صدر اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

 Raheel Sharif

Raheel Sharif

کابل (یس ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف کی افغان صدر سے ملاقات نہایت مثبت رہی۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر حنیف اطمار سے بھی ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ امور اور دفاعی تعاون کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔