yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

وہی ہوا جسکا ڈر تھا ، تحریک انصاف والے خود مائنس عمران فارمولے پر غور کرنے لگے ، مولانا فضل الرحمٰن کا مطالبہ کب اور کس طرح پورا ہونیوالا ہے ؟ سہیل وڑائچ نے تہلکہ خیز بریکنگ نیوز دے دی

MH Kazmi November 4, 2019 1 min read
PTI, intented, on, minus, Imran Khan, How, PTI, will, fulfill,Molana's, demands
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) برصغیر کی سیاست اور طعام کا گہرا تعلق ہے، سیاست ہو یا طعام‘ دونوں کے اپنے آداب و انداز اور روایات ہیں۔ سیاست کرنے والے مذہبی علماء جہاں سیاسی گُر لڑا کر مزہ لیتے ہیں، وہیں وہ کھانے بھی مزے لے لے کر کھاتے ہیں۔ ماسوائے چند مستثنیات کے، مذہبی رہنما نہ صرف نامور کالم نگار سہیل وڑائچ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔

مزیدار کھانوں کے شوقین ہیں بلکہ ان میں سے اکثر بسیار خور ہیں۔ آزادی مارچ کے دُلہا، مولانا فضل الرحمٰن سیاست اور طعام دونوں کا مزہ لیتے ہیں، ان کی پسندیدہ ڈش روٹی اور گوشت سے بنی ہوئی کڑاہی ’’صحبت‘‘ ہے۔ صحبت کا پکوان ہو اور دوستوں کی صحبت ہو تو وہ کھلے کھلے رہتے ہیں، لطائف جملوں اور طنز و مزاح سے محفل کو کشتِ زعفران بنائے رکھتے ہیں۔ وہ مولانا ضرور ہیں مگر مزاح اور طنز میں ان کا ذوق عام سیاستدانوں سے کہیں بلند ہے۔آزادی مارچ کا طعام کے آداب سے بہت گہرا تعلق ہے، اس کا مقصد حکومت کو نرم یا پولا کرنا ہے، کھانے کا پہلا مرحلہ پولا کرنا ہوتا ہے اور دوسرا مرحلہ کھانا اور ہڑپ کرنا۔ ماضی کے لانگ مارچ ہوں یا دھرنے‘ ان سب کا مقصد بھی حکومتوں کو پولا کرنا ہوتا تھا تاکہ ان کو کھانے یا گرانے میں مشکل نہ رہے۔ حکومتوں کو محاصروں اور خروج سے ’’پولا‘‘ کرنے کی پالیسی 1979سے شروع ہوئی اور اب تک جاری ہے، اصولاً دارالحکومت کا چند ہزار افراد کے ذریعے محاصرہ کرکے کروڑوں افراد کے ووٹ سے منتخب ہونے والی حکومت کو بلیک میل کرنا سراسر غلط ہے۔ جماعت اسلامی کے محاصرے ہوں یا مارچ، نواز شریف کا عدلیہ مارچ ہو یا پیپلز پارٹی کا مجوزہ مارچ یا پھر خان صاحب کا دھرنا، سب کے سب غلط تھے، اس سے جمہوریت اور منتخب حکومتیں کمزور ہوتی رہیں۔ مولانا فضل الرحمٰن کا آزادی مارچ، ماضی کے انہی کرتوتوں کو آئینہ دکھانے کے لئے ہے،

اس بار بھی مارچ جمہوریت اور حکومت کو کمزور کرنے کا سبب بنے گا۔آزادی مارچ ایسے ہی نہیں ہوا، تحریک انصاف کی حکومت نے اپوزیشن کو خود اس قدر اشتعال دلایا، لیڈر شپ کو جیلوں میں بند کر دیا، اے سی بند، ملاقاتیں بند اور ہر روز چور ڈاکو کے طعنے۔ مولانا فضل الرحمٰن کو مسلسل ڈیزل کہہ کر پکارنا۔ اس کا کچھ نتیجہ تو نکلنا تھا، تحریک انصاف  مارچ کیلئے کہا گیا، حقیقت تو یہ ہے کہ تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے الیکشن نہیں جیتی بلکہ بمشکل اتحادیوں کے ذریعے وفاقی حکومت بنانے میں کامیاب ہوئی۔ ابھی تک پارلیمان قانون سازی نہیں کر سکی، سارا کام آرڈیننس کے ذریعے چلایا جا رہا ہے مگر اس کے باوجود حکومتی اکڑ، غرور اور تکبر انتہا پر پہنچا ہوا ہے۔ آصف زرداری اور نواز شریف دونوں ایک سال سے مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاجی تحریک نہ چلانے کا پیغام دے رہے تھے مگر نواز شریف کو اس حد تک مجبور اور ذلیل و رسوا کرنے کی کوشش کی گئی کہ وہ بھی پھٹ پڑے۔ آصف علی زرداری نے کئی بار حکومت کی طرف زیتون کی شاخ لہرائی مگر کبھی مثبت جواب نہ ملا۔ نواز شریف قید و بند میں زندگی کی آخری حدوں کو چھو کر واپس آئے۔ انہیں تکالیف دیتے وقت یہ نہیں سوچا گیا کہ مرا ہوا ہاتھی سوا لاکھ کا ہوگا، بھٹو کی پھانسی کے بعد ریاست کو پیپلز پارٹی کو 30سال حکومت دینا پڑی، اس کے باوجود سندھ کا احساسِ محرومی اور احساسِ بیگانگی برقرار ہے۔ نواز شریف پنجاب کے پہلے بڑے مزاحمتی سیاستدان ہیں

جن کی عوام میں جڑیں ہیں، انہیں کچھ ہوگیا تو ریاست کو نون لیگ کا مداوا کرتے دہائیاں گزر جائیں گی۔ تھل کے اندھوں نے بیمار آصف زرداری کو جیل میں بند کرکے اسے ہیرو بنا دیا ہے، کل کو اسے کچھ ہوا تو وہ گڑھی خدا بخش میں شہیدوں کے قبرستان میں دفن ہوگا۔ صدر رہنے کے باوجود اس کو مظلوم شہید قرار دیا جائے گا۔مولانا تو بیٹھ چکے، ہزاروں افراد بھی ہمراہ ہیں، اب ہوگا کیا؟ مولانا نے وزیراعظم کے استعفیٰ کا الٹی میٹم دے رکھا ہے۔ اس شرط سے ہٹے تو مولانا اپنے حامیوں کو کیا جواب دیں گے۔ دوسری طرف حکومت کیوں چند ہزار کے کہنے پر مستعفی ہو جبکہ ادارے اسے منتخب حکومت تسلیم کرتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اس کی اطاعت کا دم بھی بھرتے ہیں۔ظاہر ہے کہ فی الحال درمیانی راستہ نظر نہیں آرہا۔ بحران اور تعطل پیدا ہوگا، حکومت پر دبائو آئے گا، مولانا فضل الرحمٰن طعام اور قیام کے مزے لیں گے، ہر روز تقریر کیا کریں گے اور اگر ان کے حاضرین کی تعداد کم پڑی تو مدرسوں سے تازہ دم طالبعلم آکر رونق بڑھاتے رہیں گے، کوئی کچھ بھی کہے مولانا کو اسلام آباد آنے کی اجازت دے کر سیاسی حماقت کی گئی ہے، اب اس کا کچھ نہ کچھ تاوان تو ادا کرنا پڑے گا۔ حکومت کا گرنا اور گرانا تو غلط ہوگا البتہ الیکشن اور اداروں کے سیاست میں ملوث نہ ہونے کے مطالبات پر مذاکرات اور پیش رفت کرنا پڑے گی۔ سیاسی قیدیوں کو ریلیف ملے گا حکومت بیک فٹ پر جائے گی۔

کہا جاتا ہے کہ خان جارحانہ مزاج رکھتا ہے، وہ نہیں مانے گا مگر میری رائے میں خان میں یوٹرن لینے کی جرأت موجود ہے، دباؤ پڑنے پر پالیسی تبدیل ہو سکتی ہے، تحریک انصاف کے اندر سے بھی یہ دبائو ہے کہ پارلیمان کو چلنے دینا چاہئے، قانون سازی کرنے کے لئے افہام و تفہیم ضروری ہے۔ اسد قیصر، پرویز خٹک اور جہانگیر تر ین سمیت سب یہی کہہ رہے ہیں کہ پارلیمان کو چلانا ضروری ہے، اس مقصد کے لئے خان کو یوٹرن لینا ہوگا۔ امید یہی ہے کہ آزادی مارچ کم از کم اس یوٹرن کو تو یقینی بنادے گا۔غلطی کرکے انہیں اسلام آباد لا کر بٹھادیا گیا ہے۔ اب انہیں اٹھائے کون اور کیسے؟ لازماً ان کی اس قدر اشک شوئی تو کرنا پڑے گی کہ وہ بھی خوشی خوشی گھر جائیں اور حکومت کو بھی سکون کا سانس لینا نصیب ہو۔ بظاہر کوئی درمیانی راستہ نظر نہیں آرہا لیکن ملک کے بالغ نظر سیاستدانوں سے توقع یہی ہے کہ وہ درمیانی راستہ نکالیں۔ محاذ آرائی، جھڑپیں یا خون خرابہ ملک کے مفادمیں نہیں۔ مولانا اپنے آزادی مارچ کو بہت عجلت میں لے کر اسلام آباد پہنچے ہیں، وہ چاہتے تو پنجاب میں کئی دن لگا سکتے تھے، ان کی تیز رفتاری کی وجہ اب سمجھ میں آتی ہے اور وہ یہ ہے کہ ان کا ٹارگٹ ہر صورت اور جلد از جلد دارالحکومت پہنچ کر مورچہ سنبھالنا تھا۔ اب وہ پہلے سے کہیں زیادہ طاقت اور قوت سے ڈائیلاگ کرنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔ وہ یہی چاہتے تھے، حکومت نے اپنی کج فہمی سے انہیں یہ موقع دے دیا۔دلیل، عقل اور فہم یہ کہتا ہے کہ اس طرح کے دبائو میں وزیراعظم کی قربانی ریاست کے لئے زہر قاتل ثابت ہوگی اس لئے ایسا ہونا ممکن نہیں، دوسری طرف اس بڑے مجمع کو کچھ دیے بغیر گھر بھیجنا بھی ناممکن نظر آتا ہے، اہل دیوبند کے سالار اور اپوزیشن کے نئے ستارے مولانا فضل الرحمٰن بے نیل و مرام گھر واپس گئے تو ان کی سیاست کو دھچکا لگے گا۔ حکومت دانش کا مظاہرہ کرے تو انہیں عزت و احترام، دلاسے اور کچھ نہ کچھ وعدے کرکے رخصت کرے۔ یہ مارچ حکومت کو پولا کرے گا، اگلا دھکا اسے رخصت کرے گا

PTI, intented, on, minus, Imran Khan, How, PTI, will, fulfill,Molana's, demands

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
MOlana Fazal ur rahman, dharna, Pocket, thief,got, captured
Previous Post آزادی مارچ سے جیب کترا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ، پھر اسکے ساتھ کیا سلوک کیا گیا ؟ جواب آپ کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا
Next Post شہزادہ محمد بن سلمان نے عمران خان سے کیا وعدہ پورا کر دیا۔۔۔ اب تک کا سب سے بڑا حکم جاری ، عملدرآمد بھی ہو گیا
Muhammad Bin Salman, fulfilled,his, promise, with, Imran Khan, ordered, the, biggest

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.