counter easy hit

تحریک انصاف فرانس کے عہدیداران و کارکنان کی ملک محمد اور اصغر برہان کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی

PTI France

PTI France

فرانس (اشفاق چودھری) رہنما تحریک انصاف فرانس ملک محمد اصغر برہان کی والدہ محترمہ کی وفات پر پی ٹی آئی عہدیداران و کارکنان و فرانس میں پاکستانی کمیونٹی ، سیاسی و سماجی تنظیمات کے نمائندہ افراد نے مرحومہ کے لواحقین سے دلی افسوس کا اظہار کیا۔

فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے بلند درجات اور ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی فرانس میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے مرحومہ کے لواحقین کے لیے الله کے حضور صبر جمیل کی خصوصی دعا کی۔

پی ٹی آئی فرانس سے سید ظریف حسین شاہ ، مرزا آصف جرال، گلزار احمد لنگڑیال ،مظہر قیوم گوندل، یاسر قدیر ، مشتاق خان جدون ، مبارک خان جدون ،میاں ذوالفقارجتا لہ، یاسر اقبال خان، راجہ محمد عجب ،اشفاق احمد چودھری ، فرخ شہزاد گوندل، ملک عاکف غنی ، ضمیر احمد ، افضل مغل ،عاطف مجاہد، حاجی ابرار اعوان و دیگرنے شرکت کی۔

ملک محمد اصغر برہان سے ان کی وطن سے فرانس واپسی پر پاکستانی کمیونٹی فرانس میں ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا دعا یئہ سلسلہ جاری ہے۔

PTI France

PTI France