counter easy hit

لندن :پاکستانی بیٹے نے گردہ عطیہ کر کے ماں کی جان بچا لی

 kidney saved the life of the mother

kidney saved the life of the mother

لندن…….ماں کی مامتا کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ پاکستانی بیٹے نے ماں سے محبت کی ایسی مثال قائم کر دی کہ سب حیران رہ گئے۔ برطانیہ میں بیٹے نے ماں کو گردہ عطیہ کر دیا۔ کامیاب آپریشن کے بعد برطانوی میڈیا بھی پاکستانی خاندان کی محبت پر حیران رہ گیا۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی رہائشی52 سالہ زینب بی بی کا ایک گردہ ناکارہ ہو چکا تھا۔ شادی شدہ بیٹے نے گردہ عطیہ کرنے کی پیشکش کی تو ماں نے انکار کر دیا۔لیکن اس محبت کی بیٹے نے بھی لاج رکھ لی۔ عمران نجیب نے اپنی ماں سے کہا کہ وہ اپنا گردہ ویب سائٹ پر بیچنے کے لئے لگا رہا ہے اس لئے زیادہ بہتر ہے کہ آپ یہ گردہ قبول کر لیں ورنہ وہ بیچ دے گا۔لاکھ جتن کے بعد آخر ماں رضا مند ہو گئی اور یوں ڈاکٹروں نے عمران نجیب کا گردہ مکمل ٹیسٹ کے بعد اس کی ماں کو لگا دیا۔پاکستانی نژاد ماں بیٹے کی اس محبت پر برطانوی میڈیا بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا۔ عمران نجیب شادی شدہ اور دو بیٹیوں کے باپ ہیں جبکہ ان کی اہلیہ نے بھی اپنی ساس کو گردہ عطیہ کرنے پر کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی اور اپنے شوہر کو بخوشی اجازت دی۔