counter easy hit

سپریم کورٹ کا 11 اگست تک کا روسٹر جاری، پاناما کیس کے ججز کسی بینچ میں شامل نہیں

سپریم کورٹ نے 11 اگست تک کے لیے بینچ تشکیل دے دیئے جس میں پاناما کیس کا بینچ شامل نہیں۔

The Supreme Court issued a router till August 11, the Panama case judges are not included in any bench

The Supreme Court issued a router till August 11, the Panama case judges are not included in any bench

سپریم کورٹ کے تین رکنی پاناما عملدرآمد بینچ نے کیس کی سماعت کی جس میں جسٹس اعجاز افضل خان بینچ کے سربراہ ہیں جب کہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عظمت سعید بینچ کے رکن ہیں۔خیال رہے کہ عدالتی بینچ نے 10 جولائی کو جے آئی ٹی کی جانب سے رپورٹ جمع کرائے جانے کےبعد 17 جولائی سے مسلسل 5 سماعتوں کے بعد 21 جولائی کو کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ آج سپریم کورٹ کی جانب سے 11 اگست تک کا روسٹر جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پاناما بینچ کے رکن جسٹس اعجاز الاحسن کا نام 11 اگست تک کسی بینچ میں نہیں ہے اور پاناما بینچ کے 2 رکن ججز 11 اگست تک اسلام آباد میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ روسٹر کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن آئندہ ہفتے سے چھٹیوں پر چلے جائیں گے اور جسٹس عظمت سعید شیخ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس سنیں گے۔ روسٹر کے مطابق سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے 3 بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے اور اگست کے دوسرے ہفتے میں 2 بینچ مختلف مقدمات سنیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website