yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وزیراعظم نواز شریف کے جے آئی ٹی کو جوابات کی تہلکہ خیزرپورٹ سامنے آگئی

MH Kazmi July 12, 2017 1 min read
Prime Minister Nawaz Sharif's JIT fascinating report came farward
Share this:

تحقیقات کے دوران وزیر اعظم کے زیادہ جوابات غیراطمینان بخش، رویہ بھی ٹال مٹول والا تھا: تحقیقاتی ٹیم،

Prime Minister Nawaz Sharif's JIT fascinating report came farward
Prime Minister Nawaz Sharif’s JIT fascinating report came farward

اسلام آباد: پاناما لیکس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے وزیر اعظم نواز شریف نے کیا بیان دیا ، تفصیلات دنیا نیوز نے حاصل کر لیں ۔ جے آئی ٹی کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران وزیر اعظم کے زیادہ تر جوابات غیر اطمینان بخش اور رویہ ٹال مٹول والا تھا۔ یقین نہیں لیکن شاید حسن نواز لندن فلیٹس کے مالک ہیں ، حسن اور مریم کی ٹرسٹ ڈیڈ کا نہیں جانتا ، شوگر ملوں کی قرض سیٹلمنٹ کا کوئی علم نہیں، سعید احمد سے کاروباری تعلق نہیں ، قاضی فیملی اور شیخ سعید کو نہیں جانتا ، کاروباری تعلق بھی نہیں ، وزیر اعظم نواز شریف نے کے جے آئی ٹی کو دوران تحقیقات اس انداز میں جوابات دیئے ، ہل میٹل رقم فارن فنڈنگ کے تحت آنے سے متعلق جواب نہیں دیا ۔ وزیر اعظم کے بیان کا زیادہ حصہ سنی سنائی باتوں اور حقائق کے منافی قرار دیا گیا ، نواز شریف نے بتایا کہ وہ خاندانی کاروبار سے منسلک ہیں جبکہ انہوں نے لندن فلیٹس کی ملکیت ۔سے متعلق جواب مبہم انداز میں دیا

وزیر اعظم سے پوچھے گئے 14 سوالات اور ان کے جوابات:

پہلا سوال: آپ نے العزیزیہ اورگلف سٹیل کے ریکارڈ کی موجودگی کا کہا ، وکیل نے نفی کی؟

جواب: یقین سے نہیں کہہ سکتا ہو سکتا ہے میں نے ریکارڈ سپیکر کو دیا ہو

دوسرا سوال: آپ کے بیٹوں نے العزیزیہ اور گلف سٹیل سے متعلق کیا ریکارڈ جمع کرایا؟

جواب: میں نے ان کی گزارشات دیکھی نہیں لیکن تائید کرتا ہوں

تیسرا سوال: آپ اپنے ساتھ کوئی دستاویزات لائے ہیں؟

جواب: مزید کوئی دستاویزات نہیں جو تھا وہ پہلے ہی جمع کرا چکے ہیں

چوتھا سوال: آپ کو التوفیق کمپنی کے قرضے کی سیٹلمنٹ کا معلوم ہے؟

جواب: سیٹلمنٹ کا سنا لیکن نقاط نہیں جانتا

پانچواں سوال: اثاثوں کی تقسیم کے وقت لندن فلیٹس کا معاملہ زیرغور آیا؟

جواب: لندن فلیٹس حسن اور حسین کے پاس تھے ، یقین نہیں شاید حسن نواز لندن فلیٹس کے مالک ہیں

چھٹا سوال: حسین کہتے ہیں فلیٹس ان کے ہیں ، ایک دہائی سے زیادہ حسن رہتے ہیں؟

جواب: 2 بھائیوں کے درمیان یہ کوئی غیرمعمولی معاملہ نہیں

ساتواں سوال: حسن اور مریم کے درمیان ٹرسٹ ڈیڈ کے بارے میں جانتے ہیں؟

جواب: حسن اور مریم کے درمیان ٹرسٹ ڈیڈ کے بارے میں کوئی علم نہیں۔

8 واں سوال: سعید احمد کو جانتے ہیں؟ کیا آپ کا ان کے ساتھ کاروباری تعلق تھا ؟

جواب: میں ان کو کافی عرصے سے جانتا ہوں لیکن کاروباری تعلق نہیں

9 واں سوال: کیا آپ قاضی فیملی کو بھی جانتے ہیں؟

جواب: قاضی فیملی کو نہیں جانتا ، بہت سے لوگوں سے ملتا ہوں ، سب کو یاد نہیں رکھ سکتا

10 واں سوال :کیا آپ شیخ سعید کو جانتے ہیں ؟

جواب: شیخ سعید کو نہیں جانتا نہ ہی کوئی اس سے کاروباری تعلق ہے

11 واں سوال: کیا نیب سے چودھری اور رمضان شوگر ملز کے قرض کی سیٹلمنٹ ہوئی؟

جواب: چودھری اور رمضان شوگر ملز قرض سیٹلمنٹ کے معاملے کا کوئی علم نہیں؟

12 واں سوال: کیا آپ نے خاندان کے افراد کیلئے کوئی رقم باہر بھیجی؟

جواب: اپنے خاندان کے افراد کیلئے بیرون ملک کوئی رقم نہیں بھیجی

13 واں سوال: ہل میٹل سے موصول ہونے والی رقم سیاسی فنڈنگ کیلئے استعمال کی؟

جواب: نہیں، اگر میں ایسا کرتا تو کیا یہ جرم ہے؟

14 واں سوال: کیا ہل میٹل کی رقم فارن فنڈنگ کے تحت نہیں آئی؟

جواب: وزیر اعظم نے ہل میٹل رقم فارن فنڈنگ کے تحت آنے سے متعلق کوئی جواب نہ دیا

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
PPP contacts with opposition parties to resign for PM's prime minister
Previous Post پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم کے استعفے کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے
Next Post چائے والا ارشد خان پاکستان میں غیرقانونی مقیم افغانی نکلا
Tea maker Arshad Khan get out illegal Afghani resident in Pakistan

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.