counter easy hit

وزیر اعظم عمران خان کا کراچی کے لیے سب سے بڑا تحفہ۔۔۔ اہلیان کراچی دعائیں دینے پر مجبور ہوگئے

Prime Minister Imran Khan's biggest gift to Karachi Karachi police forced to pray

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) کراچی کے لیے 95 ارب روپے کے 2 منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔اسلام آباد میں ایکنک کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران مشیر خزانہ نے کہا کہ کراچی کے لیے 95 ارب روپے کے 2 منصوبے منظور کیے گئے ہیں جس میں 78 ارب روپے سے ریڈ لائن بنائے جائے گی جو عوام کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرے گی۔مشیر خزانہ نے کہا کہ ریڈ لائن 24 کلومیٹر طویل ہوگی جو نمائش سے لے کر ملیر تک جائے گی اور اس سے روزانہ کی بنیاد پر 3لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوسکیں گے۔بی آر ٹی ریڈ لائن کے تحت نمائش سے ملیر ڈیپو ہالٹ ڈیپو تک 24.2 کلومیٹر کاریڈور قائم کیا جائے گا اور ایم اے جناح روڈ کے ساتھ میونسپل پارک سے میری ویدر ٹاور تک 2.4 کلومیٹر طویل ایک کامن کاریڈور بھی قائم کیا جائے گا ۔ریڈلائن منصوبہ مجموعی طور پر 26.6 کلومیٹر طویل ہوگا جس میں 22.45 کلومیٹر گریڈ سیکشن، 1.72 کلومیٹر ایلیویٹڈ اور 2.43 کلومیٹر انڈرگراونڈ سیکشن پر مشتمل ہوگا۔اس منصوبے میں 29 بس سٹیشنز کی تعمیر، انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز کے آلات، سیکیورٹی نظام اور اس سے منسلک آلات، 8 آف کاریڈور روٹس جس میں ڈائریکٹ اور فیڈر سروسز بھی شامل ہیں۔ایکنک اجلاس میں کراچی میں پانی کے وسائل اور نکاسی آب کے نظام میں بہتری کے لیے کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ (کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) فیز ون کی منظوری دی گئی جس پر 16 ارب 70 کروڑ 80 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ہائی کورٹ نے شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد کردی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر کے ریگولر افسران کے ساتھ امتیازی سلوک ہو رہا ہے، چیئرمین ایف بی آر کے لیے قابل افسر تعینات ہونا چاہیے، حکومت نے پبلک سرونٹس سے ڈائریکٹ تعیناتی نہیں کی، قانون کو مدنظر رکھے بغیر شبر زیدی کی تعیناتی ہوئی۔دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ملک میں معاشی بحران ہے، عدالت کیوں مداخلت کرے، کیا عدالت اکنامک صورتحال کو کنٹرول کرسکتی ہے، بعد ازاں ہائی کورٹ نے شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website