counter easy hit

وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کو اب تک کا سب سے بڑا ریلیف دے دیا، حکم جاری

Prime Minister Imran Khan gives opposition parties the biggest relief so far, orders issued

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم نے اقتدار میں آنے کے بعد اپوزیشن کیلئے اب تک کے سب سے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا، تمام وفاقی وزراء اور ترجمانوں کو اپوزیشن رہنماوں اور جماعتوں پر زیادہ تنقید کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن پر جاری سختیوں میں کچھ نرمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے تمام وفاقی وزراء اور ترجمانوں کو خصوصی ہدایت جاری کی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ اپوزیشن جماعتوں اور رہنماوں پر زیادہ تنقید کرنے سے گریز کیا جائے۔ وزیراعظم نے وفاقی وزراء اور ترجماوں کو ہدایت کی ہے کہ اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنانے کی بجائے عوام کو حکومت کی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے۔دوسری جانب وزیراعظم نے پارٹی رہنماوں اور وفاقی وزراء کے آپس کے اختلافات کا نوٹس بھی لیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے بیانات کا نوٹس لیا ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عامر لیاقت نے میڈیا پر پارٹی سے ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔جب کہ مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان پر بھی تنقید کی تھی۔وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کے سینئیر رہنما کو معاملات دیکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عامر لیاقت کے خلاف کاروائی کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات پر کڑی تنقید کی تھی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ آج مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میں نے فردوس عاشق اعوان کو ان فالو کیاتھا۔انہوں نے بے ہنگم گفتگو, تسلسل سے مسلسل فضول الفاظ کی دھول ، عمران خان کی ہدایات کے برعکس فردوسی بیانات کی یلغار نے تنگ کر کے رکھا ہوا ہے پوری قوم کو۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مزید کہا کہ پی ٹی وی میں سنگین بے قاعدگیوں کو تحفظ دینے کے سوا فردوس عاشق اعوان کو کیا آتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ آصف راڈو نے رمضان المبارک میں 50 روپے کا افطار باکس 250 میں دیا انہیں بتایا گیا، خاور اظہر کی خلاف ضابطہ تقرری، امین اختر اور عمیر معصوم کو ہیوی پیکچ پر مارکیٹنگ سونپنا، ان محترمہ کو کچھ نظر نہیں آتا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website