counter easy hit

وزیراعظم عمران خان نے آف دی ریکارڈ تہلکہ خیز انکشافات کر دیے

Prime Minister Imran Khan made spectacular revelations off the record

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سینئیر صحافی ارشاد بھٹی کے سوالات پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شریفوں کا حال برا ہے اور آصف زرداری کے حوالے سے تھوڑا انتظار کریں۔ ارشاد بھٹی نے بتایا ہے کہ جب انہوں نے شریفوں کے بارے میں وزیراعظم سے سوال کیا تو انہوں نے کہا ’’حال برا ہے‘‘۔

View image on Twitter

انہوں نے مزید کہا کہ جب انہوں نے وزیراعظم سابق صدر زرداری کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ ’’تھوڑا انتظار‘‘۔وزیرِاعظم سےپوچھا”ہماری اسرائیل سےکوئی بات چیت چل رہی” غصےسے”انکی تلاش میں ہوں جو یہ پراپیگنڈا کررہے” پوچھا “کشمیرپرسودےبازی” جواب”میرےجیتےجی نہیں” پوچھا”شریفس سےکوئی ڈیل” کافی کچھ آف دا ریکارڈبتا کر کہا “ان کا براحال”پوچھا”زرداری صاحب؟”آف دی ریکارڈ بتا کر کہا “تھوڑا انتظار”۔۔ارشاد بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آف دی ریکارڈ بھی بتائیں۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب مین کہا کہ میرے جیتے جی کشمیر پر سودے بازی نہیں ہو سکتی، اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا پروپیگنڈہ کرنے والوں کی تلاش میں ہوں۔وزیراعظم عمران خاننے کہا ہے کہ ان کے جیتے جی کشمیر پر سودے بازی نہیں ہو سکتی۔ سینئیر صحافیارشاد بھٹی نے بتایا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ کیا کشمیرپر سودی بازی ہو رہی ہے تو انہوں نے کہا کہ ان کے جیتے جی ایسا نہیں ہو سکتا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خاننے 6 ستمبر کو کشمیر ڈیفنس ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سینئیر صحافی ارشاد بھٹی نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ کیا اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کیے جا رہے ہیں؟ جس پر وزیراعظم غصے میں آگئے۔ ارشاد بھٹی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے جب وزیراعظم عمران خان سے پوچھا کہ کیا اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کیے جارہے ہیں تو وہ غصے میں آگئے اور انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا پروپیگنڈہ کرنے والوں کی تلاش میں ہیں۔اس کے بعد سینئیر صحافی حامد میر نے اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینے کا مشورہ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کشمیرپر سودے بازی کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کے بعد اپوزیشن کو حکومت کی نیت پر شک چھوڑ دینا چاہئیے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website