counter easy hit

چودھری شوگرملزکیس: مریم نواز اور عباس شریف کے حوالے سے بڑا حکم جاری کر دیا گیا

Chaudhry Showgirls case: Big order issued against Maryam Nawaz and Abbas Sharif

لاہور(ویب ڈیسک)احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور عباس شریف کے ریمانڈ میں توسیع کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ،عدالت نے ملزموں کے جسمانی ریمانڈمیں14روز کی توسیع کرتے ہوئے 18 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی ، نیب کی ٹیم نے مریم نواز اور عباس شریف کو احتساب میں پیش کردیا، اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ،لیگی کارکنوں اور رہنماﺅں کی بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی،احتساب عدالت کے ایڈمن جج امیرمحمد خان نے سماعت کی، نیب پراسیکیوٹر نے مریم نواز اور عباس شریف کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ شیئرزمنتقلی سے متعلق کمپنی سیکرٹری اورسی ایف اوسے پوچھا گیا، کمپنی سیکرٹری اورسی ایف اونے ریکارڈموجودنہ ہونے کابیان دیا،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ مریم نوازنے دستاویزات کمپنی سیکرٹری کے پاس ہونے کابیان دیا تھا، چودھری شوگرملزکے قیام کے وقت فنڈز 70 کروڑروپے تھے، 40کروڑ روپے مزید آنے سے متعلق نہیں بتایا گیا، مریم نواز کے وکلا نے مزید ریمانڈ کی مخالفت کردی،عدالت نے مریم نواز اور عباس شریف کے ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے مریم نواز، یوسف عباس کے ریمانڈ میں 18ستمبرتک توسیع کرتے ہوئے دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ آج جب عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کیا تو مریم نواز نے کہا تھا کہ میں جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ سنے بغیر نہیں جاؤں گی۔ جس کے بعد مریم نواز کو عدالت کے ساتھ ایک کمرے میں بٹھایا گیا تھا۔اس سے قبل بھی چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو 8 اگست کو نیب نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے حراست میں لیا تھا جس کے بعد وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں ہیں۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے گرفتاری کے بعد نیب کے نام ایک تحریری خط بھی جمع کروایا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مجھے گرفتار کرنے کی وجوہات وہ نہیں ہیں جو نیب نے بتائی ہیں۔ مریم نواز نے اپنے تحریری جواب میں کہا کہ میرا جُرم صرف اتنا ہے کہ میں نا انصافی کے خلاف کھڑی ہوئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے جرائم بہت زیادہ ہیں جنہیں الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ جو کمزور دل کے مالک ہیں وہ میرے جُرم کو بیان نہیں کر سکتے، اُن کا کام میں آسان کر دیتی ہوں۔ میں کسی کے ظلم کا نشانہ نہیں بنتی نہ ہی میں جُھکتی ہوں، نہ ہی میں ہراساں ہوتی ہوں۔ کچھ لوگ مجھے ہراساں کرنا اور قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ منتخب ہو چکے ہیں یا منتخب کیے گئے میں ان کے سامنے نہیں جُھکوں گی ، میرا جُرم یہ ہے کہ میں نا انصافی کے خلاف کھڑی ہوتی ہوں، میں اپنے بے گناہ باپ کے ساتھ کھڑی ہوں اور میں اپنے والد کی جمہوریت کی جدوجہد کے ساتھ کھڑی رہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ جُرم ہے تو میں فخر سے کہتی ہوں کہ میں مجرم ہوں۔ نیب ذرائع کے مطابق اپنے اوپر عائد الزامات سے متعلق لیگی رہنما مریم نواز نے ایک بھی جواب نہیں دیا بلکہ اُلٹا نیب اور قومی اداروں پر الزامات عائد کیے۔ اپنے تحریری جواب میں مریم نواز نے نیب کے علاوہ دیگر قومی اداروں پر بھی الزامات کی بوچھاڑ کی۔ مریم نواز کے اس تحریری خط کو نیب کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو جمع کروایا گیا۔ نیب ذرائع کے مطابق مریم نواز کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، ان سے جو سوالات کیے جاتے ہیں وہ اُس کا تسلی بخش جواب دیتی ہیں اور نہ ہی نیب کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے ساتھ کوئی تعاون کر رہی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website