counter easy hit

مریم نواز کے خلاف متنازعہ ٹویٹس کا معاملہ۔۔۔

Prime Minister and Akhtar Mengal meeting

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سوشل میڈیا پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف مہم چلانے پر وینا ملک مشکل میں پڑ گئی ہیں۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق وینا ملک کے خلاف مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور نے ایف آئی اے میں درخواست دائر کردی جس پرسائبر کرائم اسلام آباد کی جانب سے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔درخواست گزار نے مو¿قف اپنایا ہے وینا ملک نے اپنے تصدیق شدہ ٹویٹر اکاو¿نٹ سے نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی جانب سے نازیبا الفاظ پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور ان کی دل آزاری ہوئی ہے۔مسلم لیگ ن جاپان کے صدر نے ایف آئی اے سے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت وینا ملک کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔دائر درخواست میں انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کے خلاف الزامات ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہٹائے جائیں۔اس حوالے سے ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے درخواست موصول ہوئی ہے جس پر قانون کے مطابق کارروائی کررہے ہیں۔خیال رہے کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس ہو، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کیا گیا ٹویٹ ہو یا کوئی بھی بیان ، وینا ملک کی جانب سے کوئی بھی موقع ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیا جاتا تھا، وینا ملک بھرپور انداز میں مریم نواز پر لفظی وار کرتی تھیں ، جبکہ وینا ملک کے ٹویٹس کو تحریک انصاف کے رہنماء خاص طور پر عامر لیاقت حسین ری ٹویٹ بھی کرتے تھے، تاہم مریم نواز کی جانب سے وینا ملک کو بلاک کر دیا گیا ہے، دوسری جانب وینا ملک کی لفظی جنگ سے مریم نواز ہی نہیں بلکہ ثانیہ مرزا بھی متاثر ہوئیں اور انکی دل آزاری ہوئی، ثانیہ مرزا نے بھی وینا ملک کو ٹوئٹر پر ہی جواب دینے کے بعد بلاک کر دیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website