counter easy hit

عمران خان اور حکومت کو بڑی باتیں کہہ دیں

Imran Khan and the government say big things

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ڈالر کی قیمت میں اضافے پر کہا پاکستان کی معیشیت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے، حکومت کی جانب سے پہنچایا گیا نقصان ناقابل تلافی ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت160روپے50پیسےتک پہنچ گئی، پاکستان کی معیشیت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے ، حکومت کی جانب سے پہنچایا گیا نقصان ناقابل تلافی ہے۔ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ٖصرف ایک ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 13 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، جس سے قرضوں کا بوجھ 1325 بلین تک جا پہنچا ہے۔گذشتہ روز اسلام آباد جاتے ہوئے موٹر وے پر مریم نواز نے ویڈیو پیغام میں کہا جس نےموٹروےبنائےملک کوترقی دی وہ سلاخوں کے پیچھے ہے، نواز شریف نے عوام کے حق حکمرانی کا علم بلند کیا، جس کی سزامل رہی ہے۔ان کا کہنا تھا سلیکٹڈوزیر اعظم سےملک نہیں چل رہاکاروباررک چکےہیں، نوازشریف نے عوام کے لئے آسانیاں پیداکیں، اللہ نوازشریف کےلئے آسانیاں پیداکرےگا۔خیال رہے ڈالرکی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح ایک سو ساٹھ روپے سے تجاوز کرگیا، انٹر بینک میں ڈالر تین روپے باون پیسے مہنگا ہونے کے بعد انٹربینک میں ڈالرایک سو ساٹھ روپے پچاس پیسےکاہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website