counter easy hit

وزیراعظم اوراخترمینگل کی ملاقات ۔

Prime Minister and Akhtar Mengal meeting

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کی ملاقات میں 10 ماہ میں مشکلات کےحل کے لیے طریقہ کار مرتب کرلیا گیا ، جہانگیر ترین نے کہا اختر مینگل اور ان کے وفد کو مطمئن کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اخترمینگل کی زیرقیادت بی این پی وفد سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں پرویز خٹک، نعیم الحق ،جہانگیر ترین ،ندیم افضل چن اور شہزاد ارباب موجود تھے۔ملاقات میں اہم پیش رفت ہوئی اور 10 ماہ میں مشکلات کےحل کے لیے طریقہ کار مرتب کر لیا گیا اور دونوں جماعتوں کےدرمیان طے معاملات پرمکمل عمل یقینی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔وزیراعظم کی بی این پی وفد سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا لاپتہ افرادکےمعاملے میں بہت جلد پیشرفت ہو گی، وفاقی ملازمتوں میں بلوچستان کے6 فیصدکوٹےپر اتفاق ہوا ہے۔،جہانگیر ترین کا کہنا تھا اختر مینگل اور ان کے وفد کو مطمئن کر لیا گیا ہے، آئندہ دوری نہ ہو اس کیلئےبھی طریقہ کار بنا لیا گیا ہے ، 10 ارب کاترقیاتی بجٹ ملنا بی این پی کا حق ہے۔ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو میں اختر مینگل کا کہنا تھا ہم وزیراعظم سے ملاقات کرنے آئے ہیں، اپوزیشن کو خط لکھا تھا اس کا جواب ابھی نہیں آیا۔گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے ملاقات کی تھی ، جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم عمران خان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے وفد نے ملاقات۔ وفد میں وفاقی وزیر براے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، ممبران قومی اسمبلی سردار محمد اسرار ترین، خالد حسین مگسی، احسان اللہ ریکی اور روبینہ عرفان شامل تھے وزیر دفاع پرویز خٹک، معاونین خصوصی نعیم الحق اور ندیم افضل گوندل ملاقات میں موجود تھے ۔حکومتی ٹیم نے بی این پی مینگل کو بجٹ کی حمایت پرمنالیا تھا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website