counter easy hit

لیہ :لڑکی کو چھیڑنےسے منع کرنے پر زمیندار نے شہری کو لہولہان کر دیا

Price: farmer

Price: farmer

زمیندار نے شہری کو درخت سے باندھ کر بچوں سے پتھر اور جوتے لگوائے ، چوبیس گھنٹے کھانے پینے کیلئے بھی کچھ نہیں دیا گیا
لیہ (یس اُردو) لیہ میں لڑکی کو چھیڑنے پر با اثر زمیندار کا محنت کش پر تشدد ، درخت سے باندھ کر جوتے اور پتھر برسا دیئے ، متاثرہ شخص لہولہان ، پولیس تھانہ چوبارہ نے 24 گھنٹے بعد بازیاب کر الیا ، کی خبر پر وزیر اعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی اوسے رپورٹ طلب کر لی ۔ لیہ میں جنگل کا قانون ، با اثر زمیندار مدعی بھی منصف بھی ، لڑکی کو چھیڑنے سے منع کرنے پر جاگیر دار چوہدری جاوید نے اپنے ہی ملازم محنت کش نذیر احمد کو درخت سے باندھ دیا اور چوبیس گھنٹے تک اسے بھوکا پیاسا رکھا ۔ سزا کے طور پر پینتس سالہ شخص کو بچوں سے جوتے اور پتھر بھی مروائے گئے جس سے وہ شدید لہولہان ہو گیا ۔ اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ چوبارہ نے چھاپہ مار کر متاثرہ شخص کو بازیاب کروالیا ۔ مسلسل بھوکا پیاسا رہنے سے متاثرہ کی حالت غیر ہونے پر اسے مقامی تحصیل ہسپتال چوبارہ داخل کرا دیا گیا ہے جہاں پولیس کارروائی کے لئے اس کا طبی معائنہ بھی کیا گیا ۔ ڈی پی او لیہ کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیا کے مطابق واقعہ کھیتوں میں کام کرتی متاثرہ شخص کی بیوی کو زمیندار کی جانب سے چھیڑنے پر پیش آیا جہاں زمیندار کے حامیوں کی تعداد زیادہ ہونے پر محنت کش کو تشدد کے بعد درخت سے باندھ دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف حبس بے جا اور تشدد کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ دوسر ی جانب  کی خبر پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او لیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔