counter easy hit

پشاور :شیرو جھنگی میں نالے میں شگاف پڑنے سے پانی گھروں میں داخل

According Shero

According Shero

علاقے میں شدید بدبو اور تعفن پھیل گیا ، گلی محلے میں پانی اور کیچڑ کی بہتات سے عوام کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا
پشاور (یس اُردو ) پشاور کے نواحی علاقے شیرو جھنگی میں نالے میں شگاف پڑگیا ، ٹھاٹھیں مارتا نالے کاپانی گھروں میں داخل ہو گیا ، گلی محلے میں کھڑے پانی اور کیچڑ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، ہر طرف پانی ہی پانی ، پشاور کے نواحی علاقے شیرو جھنگی میں رہائشی علاقے کے قریب سے گزرنے والے نالے میں شگاف پڑنے سے گندا پانی 30 سے زائد گھروں میں داخل ہوگیا جس نے مکینوں کی زندگی اجیرن بنا دی ۔ گلی محلے میں کھڑے پانی اور کیچڑ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ، ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے لئے لوگوں کو گھٹنوں گھٹنوں پانی سے گزرنا پڑ رہا ہے ۔ علاقے میں شدید بدبو اور تعفن پھیلاہواہے ۔ متعلقہ اداروں کو شکایت بھی کی گئی لیکن ابھی تک کوئی اہلکار نہیں پہنچا ۔ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ نالے کے گندے پانی سے علاقے میں مختلف امراض پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ پشاور میں گزشتہ روز طوفانی بارش کے باعث دلہ زاک ، فقیر کلے ، کالشال ، چارسدہ روڈ ، یونیورسٹی ٹاؤن کے علاقوں میں سائن بورڈز ، درخت ، متعدد گھروں کی دیواریں اور چھتیں گر نے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔