counter easy hit

تحصیل بھر میں گیس پر یشر میں کمی کا مسئلہ شد ت اختیا ر کر گیا

Pressure in the gas shortage

Pressure in the gas shortage

کھاریاں(محمد ارشد چوہدری سے) تحصیل بھر میں گیس پر یشر میں کمی کا مسئلہ شد ت اختیا ر کر گیا ،گھر یلو خواتین کو نا شتہ ،لنچ اور ڈنر بنا نے میں دشوار ی کا سامنا ،عام صارفین مہنگے داموں سلنڈر خر ید نے پر مجبور جبکہ گیس پر یشر کی کمی کا حل تلا ش کر تے ہو ئے لوگوں نے گھروں ،دکا نوں میں کمپر یشر اور بلور لگا لیے ہیں ،محکمہ سو ئی گیس عوامی نما ئندے بھی مسئلہ حل کر نے میں نا کام نظر آنے لگے ،تفصیلا ت کے مطا بق کھا ریاں شہر میں اور گر دو نواح میں گیس پر یشر کا مسئلہ شد ت اختیار کر گیا ،ذرائع کے مطا بق سیا سی شخصیات سے روابطہ رکھنے والے اکثر افراد نے غیر قا نونی طور پر کمپر یشر اور بلو ر نامی مشینیں لگا رکھی ہیں جس کے باعث دیگر گھروں میں گیس پر یشر میں کمی ہو جا تی ہے اور محکمہ سو ئی گیس بھی صر ف زبا نی کا روائی تک محدود ہے،ذرائع کے مطا بق سیاسی شخصیات کے کہنے پر پسند ید ہ علا قوں میں گیس پر یشر میں اضا فہ کر دیا جا تا ہے جبکہ دیگر علا قے جن کا کوئی والی وارث نہیں گیس سے محروم رہ جا تے ہیں ،عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعظم میا ں نواز شر یف سے گیس پر یشر میں امتیا زی سلوک بر تنے اور کمی کے مسئلہ کو حل کر نے کا مطا لبہ کیاہیں۔