counter easy hit

اورنگی ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی، 6 ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے اورنگی میں پولیس نے کارروائی کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، منشیات اور کچی شراب برآمد کی گئی ہے۔

Police action in Aurangi Town, 6 suspects arrestedپولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں دوسری کارروائی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلیا، جبکہ کارروائی میں ملزمان کے 3ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ بلدیہ ٹاؤن کے علاقےمدینہ کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کےدوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے پولیس نے گھر گھر تلاشی لی اور 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ پی آئی ڈی سی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ فائرنگ سے زخمی شخص کی شناخت عقیل کے نام سے ہوئی ہے۔