counter easy hit

پی پی 39 پسرور

پسرور: ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل کے دوران مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا لگ گیا، ن لیگ کے مرزا الطاف اپنی نشست ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 39 پسرور میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہو گیا جس میں آزاد امیدوار رانا لیاقت 221 ووٹ کی برتری سے جیت گئے۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق دوبارہ گنتی کے دوران آزاد امیدوار رانا لیاقت نے مجموعی طور پر 30 ہزار 991 ووٹ حاصل کئے جبکہ ن لیگ کے مرزا الطاف 30ہزار 770 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ریٹرننگ افسر نے مسلم لیگ ن کے مرزا الطاف کو کامیاب قرار دیا تھا تاہم دوبارہ گنتی پر اپنی برتری کو برقرار نہ رکھ سکے۔