counter easy hit

حیران کن انکشاف

لاہور: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 161 سے منتخب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ندیم بارا کے خلاف دہشت گردی، اغوا اور فراڈ سمیت آٹھ سنگین دفعات کے تحت مقدمات کا ریکارڈ سامنے آگیا ہے۔

پی ٹی آئی کے نو منتخب امیدوار ندیم بارا کے خلاف اغوا، فراڈ، فائر ایکٹ اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔ 2017 میں ندیم بارا اور اس کے ساتھیوں کے خلاف حکومت و عدلیہ کے خلاف تقاریر کرنے اور میگا فون استعمال کرنے کا الزامات تھے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق پی ٹی آئی کے نو منتخب ایم پی اے کے خلاف 2010 میں اغوا اور حبس بے جا میں رکھنے کا بھی مقدمہ درج ہوا تھا۔

2011 میں ندیم بارا کے خلاف مکان کی جعلی رجسٹری بناکر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج ہوا اور 2012 میں انہیں لڑائی جھگڑے اور مارکٹائی کے مقدمے میں نامزد کیا گیا۔ لاہور کے حلقہ پی پی 161 سے جیتنے والے پی ٹی آئی کے امیدوار کے خلاف 2018 میں پولیس پر تشدد، سرکاری وردی پھاڑنے اور پولیس وین کو آگ لگانے کی کوشس کا مقدمہ بھی درج کیا گیا۔