counter easy hit

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 51 پیسے اضافہ کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 51 پیسے کا اضافہ کرنے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جون 2018 کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں ہونے والے 51 پیسے کے اضافے سے صارفین پر ساڑھے 6 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔