counter easy hit

شاہدولہ روڈ پر اپنے اوپر پیٹرول چھڑک کر آگ لگاکر خودکشی کرنے کی کوشش

Poured petrol over

Poured petrol over

گجرات(کرائم رپورٹر)بی ڈویژن پولیس نے شاہدولہ روڈ پر اپنے اوپر پیٹرول چھڑک کر آگ لگاکر خودکشی کرنے کی کوشش کرنے پر ایک خاتون مسمات کائنات خالد کی رپورٹ پر ذیشان احمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے بتایا جاتاہے کہ ملزم ذیشان احمداپنی بیوی کنول بی بی کو منانے اسکے گھر نہ ماننے پر ملزم نے اپنے آپ کو آگ لگاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی ہے بی ڈویژن پولیس نے ملزم ذیشان احمد کی سالی کائنات خالد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔مدعیہ مقدمہ کائنات خالد نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا جہ ذیشان احمد ہمارے گھر آکر ہمیں ناجائز تنگ کرنے کی کوشش کرتا اور میرے ساتھ دو تین دفعہ کرنے کی بھی کوشش کی جس کے بعد اس نے خود پرتیل چھڑک کر آگ لگائی اور اسکے بعد میرے 12سالہ بھائی احمد رضا پر تیل چھڑک کر آگ لگادی جس سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہوگیا ایس ایچ او بی ڈویژن عرفان سپرا سب انسپکٹر ، چوکی انچارج چوہدری خاور گوندل نفری کے ہمراہ ہسپتال پہنچ گئے اور آگ سے جھلسنے والے 12سالہ احمد رضا سے بیان قلمبند کیا جسے بعدازاں فوری طور پر لاہور ہسپتال ریفر کردیا گیا ۔