counter easy hit

خیبرپختون خوا کے 23اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

Polling for elections

Polling for elections

پشاور …….صوبہ خیبرپختون خوا میں 23ضمنی بلدیاتی نشستوں کےلیے پولنگ کا آغاز ہوگیا ہے ۔پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی ۔
356نشستوں کے لئے 828امیدوار میدان میں ہیں۔مجموعی طور پر 6 لاکھ 93ہزار 502ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔یہاں 609 پولنگ اسٹیشنزمیں سے289کو انتہائی حساس قراردیا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخانبات میں16ہزارسےزائدووٹرزاپناحق رائےدہی استعمال کریں گے۔574نشستوں رامیدواربلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیںجبکہ پشاورکی5ویلج کونسلوں کی6خالی نشستوں کےلیے15امیدوارمدمقابل ہیں۔ پولنگ ےدوران سیکیورٹی خدشات کےپیش نظر پشاور میں دفعہ144نافذہے۔ 139ویلج اور نیبر ہڈ کونسلوں کی 341 نشستوں کے لیے 750امیدوار مدمقابل ہیں ۔ 188 جنرل نشستوں کے لیے 443، خواتین کی 120نشستوں پر 200امیدوار آمنے سامنے۔مزدور کسان کی 17نشستوں پر 56، نوجوانوں کی 14نشستوں پر 47 امیدوار آمنے سامنےہیںجبکہ اقلیتوں کی 2نشستوں پر 4امیدوار میدان میں ہیں ۔ڈسٹرکٹ کونسل کی 7 نشستوں کے لیے 35اور تحصیل کونسلوں کی 8نشستوں کے لیے 43امیدوار پنجہ آزمائی کررہے ہیں۔