counter easy hit

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

Cold and dry weather

Cold and dry weather

اسلام آباد….محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح میں دھند چھائی رہے گی جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
استور میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سرد ترین مقام رہا ۔پارا چنار میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ، اسکردو اور ہنزہ میں منفی 3 ،گوپس ،کالام، قلات ، بگروٹ میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ کراچی میں کم سے کم حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ، لاہور 10 ، پشاور 8 ، اسلام آباد میں 7 ، مظفر آباد 6 ، مری 5 اور کوئٹہ میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔