yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

سیاسی جنگلی دنگل و جنگی دلدل

Yes 1 Webmaster October 10, 2015 1 min read
Pakistan Political Parties
Share this:
Indian Water Aggression
Indian Water Aggression

تحریر: ڈاکٹر میاں احسان باری
بھارتی آبی جارحیتوں اورا س کی انتشار زدہ دہشت گردیوں سے ہم نے نمنٹنا ہے تو پوری قوم کو قومی یکجہتی اور مستقل سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے اور ہم متحد و متفق اور یک آواز ہو کر ہی بھارتی بنیوں کے جارحانہ عزائم کو ناکام و نامراد بناسکتے ہیں ۔ہمارے غلیظ سیاسی جنگل نے توملک کے سینے میں خنجر گھونپ کرپاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا تھااور ہماری مسلم سپاہ کے اٹھانوے ہزار فوجیوں کوان کے ہتھیاروں و اٹھائیس ہزار نوجوان بچیوں سمیت بھیڑ بکریوں کی طرح ہانک کر لے گئے اور ہم بڑے غیرت مند کہلوانے کے باوجودہندی افواج اور “را” کامنہ تکتے رہ گئے آج بھی پورا ملک اورتقریباً سبھی نام نہاد سیاستدان ککڑوں کی طرح اور کبھی کبھار سانپ و نیولے کی طرح لڑرہے ہیں ہر طرف سے گالی گلوچ کی بارش ہو رہی ہے ،جان بوجھ کر ذات برادری ، مسلک، مذہب، علاقہ اور زبانوں کے نام پر تقسیم در تقسیم بوجوہ اپنے اقتداری مفاد کر رکھی ہے بنیا توہندو توا رائج کرنا چاہتا ہے

مودی جیسا مہرہ انکو مل گیا ہے مسلمانوں کا ہی نہیں بلکہ عیسائیوں اور تمام دیگر مذاہب کے لو گوں حتیٰ کہ سکھوں تک کا ناطقہ بند کر رکھا ہے۔تنگ آمد بجنگ آمداگر سبھی مذاہب والے ان کے خلاف اکٹھے ہوگئے تو ان کا کیا بنے گا۔ہم نے تو بابری مسجد کی شہادت پر جذباتی ہم نے توپاکستانیوں کومندروں تک کے قریب نہیں پھٹکنے دیا تھااگر جذبات کی شدید روکی وجہ سے کسی مندر کو نقصان پہنچاتو ہم نے اپنے پلے سے ان کی مکمل مرمت کروائی ۔یہ مسجدوں تک کو شہید کر رہے ہیںاورگائے کے ذبح کرنے پر پابندی لگاکرخود کو سیکولر کہلوانے کا مذاق اڑاتے ہیں۔ دوسری طرف ہم ہیں کہ ہماری گالی گلوچ تہمت طرازیوں ایک دوسرے کو بڑا کرپٹ ثابت کرنے کے ثبوتوں کی انتہا ہوچلی ہے غرضیکہ نام نہاد بڑی پارٹیاں ایک آدھ حلقے کے الیکشنوں میں ایک دوسرے کو غدار ،یہودیوں و بھارتیوں کے ایجنٹوں اورملک دشمنی کے طعنے دینے سے باز نہیںرہتیں۔

Pakistan Political Parties
Pakistan Political Parties

ایسی باتیں سن سن کر عام آدمی کا ذہن ان سبھی سے اچاٹ ہو گیا ہے کہ ان سیاستدانوں کا کام جذبات ابھار کراور کارکنوں کو جذباتی بنا کر پھر سر پھٹول اور شہادتیں کرواناہے اس سے غرض ہے ہی یہ کہ ان کی پارٹیوں کی مقبولیت میں جان پڑجائے۔ عام ووٹر سبھی بڑے ناموں کو بھولنا چاہتا ہے مگر راستہ کوئی نہیں مل رہا جس دن انھیں ڈھونڈے سے راہ مل گئی تو یہ آتش فشاں کی طرح پھٹیں گے اور جس طرح ایک اسلامی ملک میں کرپٹ سیاستدانوں کو کوڑے دانوں میں پھینک کر اوپر سے بند کیا جارہا ہے اسی طرح ہمارے غریب مزدور کسان اور پسے ہوئے طبقات بھی اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہوئے نکلیں گے اور ایسے افراد کی سیاست کو بذریعہ ووٹ دریا برد نہیں بلکہ سمندر غرق ضرور کرڈالیں گے اور رہے گا نام باقی صرف اللہ کا۔

غرضیکہ اللہ اکبر کی ملک بھر میں تحریک چلے گی اور جس گائے کو ہندو ذبح ہی نہیں کر نے دیتے وہی گائے فتح مند ہو گی عوام اس کا دودھ گوشت کھاتے رہیں گے اس پر مہریں لگانے سے کوئی ماںکا لعل ان کا بال تک بیکا نہ کرسکے گا۔ہمارے ہاں تو 45سا ل سے پی پی اور لیگی اقتدار ہی رہااور 25سال سے ن اور پی پی باریاں لگارہی ہیں ۔پی پی گئی اور اب ن و الے نیچے سے زمین کھسکتے دیکھ کرمحلہ کی عورتوں کی طرح انصاف والوں سے لڑ رہے ہیں دونوں کی ایسی لڑائی تو”اس بازار”میں ہوا کرتی ہے۔صنعتکاروں ،سرمایہ داروں ،لٹیروں، جعل سازوں کواب اپنا تحفظ” انصاف “کے چرنوں میں ہی نظر آرہا ہے اس لیے دوڑیں لگی ہوئی ہیں ۔بیچارے یہ نہیں جانتے کہ جوشخص اپنی”خانی ” کی بدولت سارے چک سے ہی خوامخواہ کی لڑائی مول لے لے وہ کبھی ” نمبردار” نہیں بن سکتا۔

Change
Change

ن ،ق اور زیڈ لیگیوں کے کرپٹ افراد کے ٹولوں نے جب دیکھا کہ اب لیگ میں کمائی نہیں ہورہی اور اقتدار کا سنگھاسن لڑ کھڑا رہا ہے تو وہ چلے ہیں عمرانی تحفظ میں۔ عوام کو اب کوئی نعرہ، فرقہ، برادری، مسلک یا سیاسی پارٹی اکٹھا نہیں کرسکتی اسی لیے عوام سامراجیوں اوراقتداری راہداریوں کی پروردہ سیاسی وکٹھ ملائیت کی علمبردار جماعتوں سے جان چھڑوانا چاہتے ہیں اور اللہ اکبر کے نام پر متحد ہو کرملک کے مستقبل میں تبدیلی کے خواہاں ہیں کہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ نندی پور کے پراجیکٹ میں اربوں روپے کا ہیر پھیر ہوا،راجہ اشرف کا نام راجہ رینٹل کیسے پڑا۔ انصاف کے علمبرداروں کااربوں کا خرچہ کہاں سے آرہا ہے ترینوں گیلانیوں قریشیوں اور” شریفوں”نے اربوں کہاں سے حاصل کیے۔ ہمارے میڈیا کا بھی کمال ہے کہ انھوں نے غلیظ سیاسی نظام میں سیاستدانوں کی انوکھی مخلوق کو خود اپنے اور دوسروں کے کپڑے اتارنے پر مجبور کرڈالا اب تمام سیاستدان خو د بخود الف ننگے اکٹھے نہا رہے ہیں۔

عوام ٹک ٹک دیدم کی طرح سخت حیران و پریشان اور یہ سبھی عالیشان محلوں میں براجمان ہیں۔ مشہور مقولہ ہے کہ ہر سرمایہ کے پیچھے ایک دھاندلی ہوتی ہے ۔ بنی گالائی، جاتی امرائی،زرداری بلاول ہائو سزکوئی آسمان سے گر کر یونہی زمین کے سینے پرنہیں گڑگئے ۔شہنشاہ ایران کی طرح کہ مال حرام بود ،بجائے حرام رفت ان کا حشربھی کم تر نہیں ہو گا ۔بلدیاتی انتخابات کی جنگ و جدل کے بعدمحب وطن پاکستانی کمر بستہ ہو کر فوراًایم پی اے و ایم این اے کے امیدوار بنیں گے اور اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھیں گے اوران نعروں کی گونج سے دو سال کے اندر یہ بیرونی قرضے ہڑپ کرنے والوں، اغوا برائے تاوان اور بوری بند لاشوںکے تحفوں کے موجدین،ملکی خزانوں سے اربوں کھربوں لوٹ کر بیرون ملک جمع کروانے والوں کو بہر حال ختم ہو نا ہے ۔خدائی کوڑا لازماً برسے گااسی کبریا کی حکومت قائم ہو گی اور اسی کے نام کی تحریک اللہ اکبر فتح مندہو کرتمام ملکی مسائل کو حل کرے گی انشاء اللہ۔

Dr Mian Ehsan Bari
Dr Mian Ehsan Bari

تحریر: ڈاکٹر میاں احسان باری

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Kashmiri People
Previous Post کشمیر ہمارا، اٹوٹ انگ
Next Post پی سی بی کا نیشنل اسٹیڈیم کی زمین کرایے پر دینے کا فیصلہ
PCB

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.