counter easy hit

پولیس کو غمزدہ لوگوں کیساتھ نرمی سے پیش آنا چاہیے تھا، مزاری

Shireen Mazari

Shireen Mazari

اسلام آباد (یس ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کو پولیس کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری نے کہا کہ پولیس کو غمزدہ لوگوں کے ساتھ نرمی سے پیش آنا چاہیے تھا، انہوں نے کہا کہ اگر اسد قیصر نے کسی کو گالیاں دی ہیں تواس کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سیکیورٹی وجوہات پر پیر کو پشاور آنے سے منع کیا گیا تھا۔ تحریک انصاف کی رہنما نے کہا کہ ہم پروٹوکول پر یقین نہیں رکھتے۔