counter easy hit

وزیراعظم کا موجودہ عدلیہ کے کردار پر عدم اطمینان کا اظہار

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے تاجروں کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں فوجی عدالتیں مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر نے نہیں بلکہ جمہوری حکومت نے بنائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں اگر عدلیہ درست کام کر رہی ہوتی تو فوجی عدالتوں کی ضرورت پیش نہ آتی۔ عدلیہ کی آزادی کے ساتھ عدلیہ کی کارکردگی بھی ضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ فوجی عدالتیں کراچی کے مقدمات بھی سنیں گی۔ شمالی علاقوں میں کوہ پیماؤں کا قتل اور ملالہ یوسفزئی پر حملے کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلایا جائے گا۔