counter easy hit

کراچی میں پولیس مقابلہ، دہشت گرد ہلاک

کراچی میں پولیس مقابلے میں دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ ملا ہے۔

Police encounter in Karachi, terrorists killedنارتھ کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں پولیس نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی ۔ ایس ایس پی سینٹرل عرفان بلوچ کے مطابق کارروائی کے دوران پولیس سے مقابلہ میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ ہلاک دہشت گرد سے چار دستی بم، چھ پستول، ایک چائنا رائفل، سیون ایم ایم رائفل اور تین آوان بم ملے ہیں۔ دوسری جانب نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں بھی پولیس مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں، دو موٹر سائیکلیں، ایک ریپیٹر اور 8 موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں جبکہ کے مقابلے میں ملزم کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔