لاہور: اداکارہ و ماڈل جیا علی نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں، موسیقاروں، گلوکاروں، شاعروں اور تکنیکاروں نے نہ صرفاپنے ملک بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں اپنے عمدہ کام سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

اسی طرح شاعری کی بات کریں تو ہمارے ملک کے معروف شاعروں نے اردو زبان میں ایسے گیت اور غزلیں لکھی ہیں جن کو گا کر بھارتی گلوکاروں کو مقبولیت ملی بلکہ بہت سی بالی ووڈ فلموں کی کامیابی میں ان کے گیتوں نے اہم کردار ادا کیا لیکن اب حالات کی ستم ظریفی کے باعث بالی ووڈ کو بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے، جس کے ذمے دار شیوسینا، سیاسی جماعتوں کے رہنما اور بھارتی حکومت ہیں۔ اگر دیکھا جائے تو بالی ووڈ میں مسلسل کام کرنے والے فنکاروں کی صلاحیتوں کا اعتراف وہاں آج بھی کیا جاتا ہے لیکن ایسی صورتحال میں فنکاروں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کے لیے پاکستان فلم انڈسٹری کو آگے آنا چاہیے۔
یہ وہ فنکار ہیں جنہوں نے پاکستان کا نام دیارغیر میں روشن کیا۔ دوسری جانب ان معروف فنکاروں کو بھی اپنے ملک میں کام کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کرنی چاہئیں کیونکہ ایک انسان دنیا میں جتنی بھی ترقی اور کامیابی حاصل کر لے اس کی اصل پہچان اس کے اپنے وطن سے ہی ہوتی ہے۔








