counter easy hit

کراچی میں پولیس اور رینجرز کی کارروائی، اسلحہ کی کھیپ پکڑ لی

کراچی:  کراچی میں پولیس اور رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی کھیپ پکڑ لی، خیابان تنظیم میں چیکنگ کے دوران کار میں رکھے سوٹ کیس Police and Rangers' action in Karachi caught hold of weaponsسے جدید اسلحہ برآمد ہوا۔ڈیفنس کے علاقے خیابان تنظیم میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروئی کرتے ہوئے جدید اسلحہ کی کھیپ پکڑ لی۔ سرکاری نمبر پلیٹ لگی سیاہ کار کو اسنیپ چیکنگ کے دوران روکا تو چیکنگ کے دوران کار کی ڈگی سے بڑا سوٹ کیس ملا، پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے بیگ کھولا تو اس میں جدید اسلحہ نکلا۔پولیس نے دو ملزمان جاوید اشرف اور چنیسر کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی، جس کے بعد ان کی نشاندہی پر گھر پر چھاپہ مارا گیا۔ کار اور گھر سے برآمد ہونے والے اسلحہ میں 11 کلاشنکوف، 7 رپیٹر، 10 نائن ایم ایم، چار تیس بور پستول اور دیگرایمونیشن شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزمان سے تفتیش کے دوران انکشافات متوقع ہیں۔