counter easy hit

سندھ کی 7 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا

سندھ کی 7 رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھالیا،سندھ کابینہ کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی۔

Sindh's 7-member caretaker cabinet took oathگورنر سندھ محمد زبیر نے نگراں کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری مں نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

اس سے قبل نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعدنگراں کابینہ کو مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سندھ کی 7رکنی نگراں کابینہ میں خیر محمد جونیجو، جمیل یوسف، ڈاکٹر جنید شاہ، کرنل (ر) دوست محمد چانڈیو، ڈاکٹر سعدیہ رضوی، سائمن جون ڈینیل اور مشتاق علی شاہ شامل ہیں گے، جنہیں حلف برداری کے بعد مختلف وزارتوں کے قلمدان سونپے جائیں گے۔