counter easy hit

نیب ریفرنسز: مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں پیش

اسلام آباد: عدالت نے ٹرائل کا آغاز کرنے کیلئے دو گواہان کو طلب کر رکھا ہے جن کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد شریف خاندان کے وکلا گواہان پر جرح کرینگے۔

NAB References: Maryam nawaz and Captain (R) Safdar present in Accountability Courtنیب ریفرنسز میں سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر احتساب عدالت میں پیش ہو گئے، لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر موجود ہیں۔ جج محمد بشیر لندن فلیٹس، فلیگ شپ انویسٹمنٹ کمپنیز اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنسز کی سماعت کر رہے ہیں، آج سے ٹرائل کا آغاز کرنے کیلئے عدالت نے دو گواہان کو طلب کر رکھا ہے جن کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد شریف خاندان کے وکلا گواہان پر جرح کرینگے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب میں موجود ہونے کی وجہ سے آج عدالت حاضر نہیں ہوئے۔ عدالت نے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں استغاثہ کی گواہ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی افسر سدرہ منصور کو جبکہ العزیزیہ سٹیل ملزاور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کمپنیز ریفرنسز میں استغاثہ کے گواہ جہانگیر احمد کو طلب کر رکھا ہے۔ واضح رہے لندن فلیٹس، فلیگ شپ انویسٹمنٹ کمپنیز اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنسز میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر پر فرد جرم عائد کردی گئی تھی جبکہ فلیگ شپ انویسٹمنٹ کمپنیز اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنسز میں صرف نواز شریف پر فرد جرم عائد کی گئی ہے، ان تینوں ریفرنسز میں نواز شریف کے صاحبزادوں حسین نواز اور حسن نواز کو مفرور قراردیدیا گیا ہے۔