counter easy hit

شاعری کا رخ بدلنے اولے اسد اللہ خان غالب کی آج 146 ویں برسی

Mirza Ghalib

Mirza Ghalib

لاہور (یس ڈیسک) جیسے منفرد اسلوب کے حامل اردو زبان کے عظیم ترین شعرا میں سے ایک اسد اللہ خان المعروف مرزا غالب کی 146 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

مرزا غالب کا نام اسد اللہ بیگ اور والد کا نام عبداللہ بیگ تھا۔ آپ 27 دسمبر 1797ء کو آگرہ میں پیدا ہوئے۔ غالب بچپن ہی میں یتیم ہوگئے تھے، ان کی پرورش ان کے چچا مرزا نصر اللہ بیگ نے کی لیکن 8 سال کی عمر میں ان کے چچا بھی فوت ہو گئے۔

نواب احمد بخش خاں نے مرزا کے خاندان کا انگریزوں سے وظیفہ مقرر کرا دیا۔ 1810ء میں 13 سال کی عمر میں ان کی شادی نواب احمد بخش کے چھوٹے بھائی مرزا الٰہی بخش خاں معروف کی بیٹی امراء بیگم سے ہو گئی۔

شادی کے بعد انھوں نے اپنے آبائی وطن کو خیر باد کہہ کر دہلی میں مستقل سکونت اختیار کر لی۔