counter easy hit

مذہب کے نام پہ تقسیم نہیں کیا جانا چاہیے، پروفیسر احمد رفیق

Professor Ahmad Rafique

Professor Ahmad Rafique

لاہور (یس ڈیسک) نامور مذہبی اسکالر پروفیسر احمد رفیق اختر کا کہنا ہے کہ مذہب کے نام پہ ایک دوسرے کو تقسیم نہیں کیا جانا چاہیے ۔ہرمعاملے میں منطقی استددلال سے کام لینا چاہیے ،جو صحیح معنوں میں خدا کو تلاش کرنے نکلا ہو وہ کبھی بھٹک نہیں سکتا۔ خدا توبہ کرنے اور پاک رہنے والوں سے محبت کرتا ہے۔گوجر خان سے جاویدنور کی رپورٹ کے مطابق نامور مذہبی اسکالر،مذہب، تاریخ اور فلسفے پر کئی کتابوں کے مصنف پروفیسر احمد رفیق اختر نے گوجر خان کے نزدیک “مذہبی فکر میں ابہام اور اس کا حل” کے عنوان سے ہونے والے سالانہ لیکچر میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ کی راہ میں جمع ہونا اور خرچ کرنا کوئی اسراف نہیں ۔ہمیں خود کو امت کا جزو بنانا چاہیے اورامت میں تفریق کا سبب نہیں بننا چاہیے۔پروفیسر احمد رفیق اخترکاحاضرین کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جو کسی مظلوم کو قتل کرے وہ مسلمان نہیں ۔اللہ کے نزدیک بے گناہ کا قتل ناقابل معافی گناہ ہے، ہیجانی کیفیت(فرسٹریشن)،غصہ اور اس طرح کی دیگر کیفیات کا علاج تسبیحات،قرآن مجید کی تلاوت اور اللہ کی یاد میں ہے، ذکر الہیٰ سے ہمارا نفس اور دیگر کیفیات توازن میں آجاتی ہیں۔