counter easy hit

شہباز شریف کے زیرصدارت ن لیگ کے اجلاس

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کے زیرصدارت پارٹی ارکان کا اجلاس ہوا جس میں تحریک انصاف کے عمران خان کیساتھ حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا، ن لیگ کے ارکان بعد میں رکن قومی اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے۔

لاہور میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں ارکان نے عمران خان کیساتھ حلف نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تقریب حلف برداری میں ن لیگ کے ارکان ایوان میں موجود نہیں ہوں گے، بعد میں سپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی جائیگی کہ ان سے حلف لیا جائے اس موقع پر لیگی ارکان اسمبلی اپنے بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر خاموش اختیار کریں گے۔