counter easy hit

پنجاب اسمبلی میں آزاد ارکان کی شمولیت کے بعد تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد بڑھ کر کہاں جا پہنچی؟

لاہور: پاکستان میں ہونیوالے حالیہ انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے اور کئی آزاد اراکین کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد پنجاب اسمبلی کے لیے اراکین کی تعداد 132تک جا پہنچی ۔

25جولائی کو ہونیوالے عام انتخابا ت میں تحریک انصاف پنجاب اسمبلی کی کل 123نشستیں جیت پائی تھی جس کے بعد جہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر متحرک ہوئے اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے کامیاب ہونیوالے آزاد امیدواروں کو جہاز میں بٹھا کر بنی گالہ لانا شروع ہوئے اور کئی لوگوں کو تحریک انصاف میں شامل کروالیا۔ اب تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں بھی مسلم لیگ ن کیلئے حکومت بنانا ممکن نہیں رہا، اب تک تحریک انصاف کے پاس 132اراکین ہوچکے ہیں ۔

دوسری طرف تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ چار آزاد اراکین آج تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں گے مسلم لیگ ق نے بھی تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیاجس کے پاس 8 نشستیں ہیں ۔ یوں مجموعی طورپر مزید 12 سیٹیں ملنے کا امکان ہے اور تعداد بڑھ 144 بن جائے گی ۔ کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے لیے پنجاب میں 149 نشستیں درکار ہیں۔