counter easy hit

ڈرون سے لی گئی بہترین ایوارڈ یافتہ تصاویر

روم، اٹلی: ڈرون کے بڑھتے ہوئے استعمال اور ان میں نصب جدید کیمروں نے فوٹو گرافی کو ایک نئی جہت دی ہے جسے ’فضائی یا ایریئل فوٹو گرافی‘ کا نام دیا جارہا ہے۔

اسی مناسبت سے فوٹو گرافی اور اس سے وابستہ ثقافت کو فروغ دینے والی اٹلی کی ایک تنظیم آرٹ فوٹو ٹریول نے دی سائنا انٹرنیشنل فوٹو ایوارڈز کے تعاون سے پوری دنیا سے ڈرون فوٹو گرافی کے شاہکار نمونے منگوائے اور انہیں ایوارڈز سے نوازا۔

تصاویر کو کئی زمروں میں تقسیم کیا گیا تھا جن میں تجریدی (اینسٹریکٹ)، قدرتی مناظر، شہری زندگی اور دیگر عنوانات کے تحت ڈرون سے لی گئی بہترین تصاویر کو ایوارڈ جاری کیے گئے۔ یہاں ڈرون فوٹو گرافی کی چند شاہکار تصاویر پیش کی جارہی ہیں۔