پنڈی بھٹیاں:حساس ادارے کی گاڑی الٹنے سے ملازم جاں بحق، عاقل بازار میں تاجر قتل

پنڈی بھٹیاں لاہور روڈ پر جھال مونا کر قریب موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے حساس ادارے کی گاڑی اُلٹ گئی جس کے نتیجہ میں ایک ملازم جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے شدید زخمیوں کو ریسکیو1122 نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں میں پہنچا دیا جہاں پر ان کو طبی امداد دی جارہی ہے جاں بحق ہونے والا محمد سعید اور شدید زخمیوں میں شہزاد،عبدالرحمن،محمد اکرم، اور محمد شکورشامل ہیں ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے حساس ادارے کی گاڑی ننکانہ کے قریب کشتی ڈوبنے کے واقعہ پر مدد کرنے کے بعد واپس جارہی تھی۔








