counter easy hit

بلاول سے خوفزدہ چوہدری نثار بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں، مولابخش چانڈیو

Fearful from Bilawal ,Chaudhry Nisar are talking Intoxicated intoxicated words Maula Bux Chandio

Fearful from Bilawal ,Chaudhry Nisar are talking Intoxicated intoxicated words Maula Bux Chandio

مٹیاری: مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار چئیرمین پیپلز پارٹی کی شہرت سے خوفزدہ ہو کر بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں اور گزشتہ روز کی تقریر کے بعد وزیراعظم اور وزیر داخلہ دونوں کو مستعفی ہو جانا چاہیئے۔

شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ہم بلاول بھٹو کے ایک ایک لفظ کو ٹھیک سمجھتے ہیں، اگر ان کے 4 مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں تحریک چلائیں گے اور اگر سندھ میں سیاسی زلزلہ آیا تو پورے ملک میں اس کے اثرات مرتب ہوں گے، 27 دسمبر کے بعد پیپلز پارٹی کے لاکھوں کارکن (ن) لیگ کے خلاف میدان میں ہوں گے۔

مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شہرت سے خوفزدہ ہوکر بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں اور گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کے بعد ثابت ہوگیا ہے کہ وزیراعظم کے ساتھ  بہت سے وزیر ایسے ہیں جو طالبان کے حامی ہیں، وزیرداخلہ نا اہل ہیں اور اب وزیراعظم نواز شریف اور وفاقی وزیرداخلہ دونوں کو ہی مستعفی ہو جانا چاہیئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website