counter easy hit

دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

Ten,things,that,we,did,not,know,last,week

Ten,things,that,we,did,not,know,last,week

_93015536_036815969-11۔ شطرنج جیسے بورڈ گیمز کے دوران اگر پس پشت راک موسیقی جاری ہو تو مردوں کے مقابلے خواتین اپنے جیتنے کے امکانات میں اضافہ کر سکتی ہیں۔

2۔ دنیا میں قیمے سے بنائی جانے والی پائي کی سب سے بڑی فیکٹری جنوبی یارک شائر کے بارنسلی میں ہے جہاں ایک منٹ میں 720 پائی تیار ہوتی ہے۔

3۔ سی ڈی کی فروخت کی بنیاد پر سنہ 2016 کا سرفہرست موسیقار موزارٹ ہے۔

4۔ آپ ایک موبائل فون گیم کھیلنے میں دس لاکھ ڈالر تک خرچ کر سکتے ہیں۔

5۔ ہلیری کلنٹن کی انتخابی مہم کے سربراہ کے خلاف انتخابات سے پہلے کمپیوٹر کی حساس معلومات کے متعلق حملہ ان کے ایک معاون کی جانب سے ہونے والی ٹائپنگ کی ایک غلطی کی وجہ سے کامیاب ہوا۔

6۔ برطانیہ کا سب سے کم استعمال ہونے والا ریلوے سٹیشن کیمبرجشائر کا شیپی ہل ہے جہاں سال بھر میں صرف 12 مسافر خدمات حاصل کرتے ہیں۔

7۔ امریکی ایئرپورٹ پر سیکورٹی سے گزرتے ہوئے پانی لے جانے کی حد مقرر نہیں ہے اگر اس پانی میں زندہ مچھلی ہو۔

8۔ ٹیکس سے قبل کی آمدن کے لحاظ سے نیچے سے نصف کمانے والے امریکی بالغ سنہ 1970 کی دہائی میں کمانے والے نیچے کے نصف بالغ لوگوں سے زیادہ نہیں کماتے۔

9۔ سنہ 2016 کے دوران برطانیہ میں گوگل پر پوچھے جانے والے سب سے زیادہ سوال ‘واٹ’ یعنی ‘کیا’ سے شروع ہوتے ہیں۔

10۔ ایک 66 سالہ البتروس (آبی پرندہ) ابھی بھی زرخیز ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website