counter easy hit

پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس، اپوزیشن برہم، سینیٹ اور قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

Senate

Senate

اسلام آباد (یس ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے ارکان نے اضافی جی ایس ٹی کیخلاف نعرے بازی کی۔ اس کے بعد پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ارکان واک آوٹ کر گئے۔

سینیٹ کے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات میں سیلز ٹیکس میں پانچ فیصد اضافے پر حکومت کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایوان کو بتایا کہ جی ایس ٹی نہ بڑھا تو ترقیاتی کام بند کرنا پڑیں گے وقت آیا تو سیلز ٹیکس کو ختم بھی کر دیں گے اگر یہ اقدامات نہ کرتے تو ترقیاتی بجٹ کم کرنا پڑتا۔

سینیٹر رضا ربانی، کامل علی آغا اور سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ کیا یہ آئین کی بالا دستی ہے۔ معیشت تباہ ہو چکی ہے اس پر مزید پانچ فیصد ٹیکس لگا دیا گیا یہ جگا ٹیکس ہے۔ اپوزیشن ارکان اس موقع پر اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔