counter easy hit

پاکستان میں پھانسی کی سزا کی بحالی پر کوئی اعتراض نہیں: یورپی یونین

European Union

European Union

برسلز (یس ڈیسک) 24 دسمبر کو جاری ایک بیان کی وضاحت کرتے ہوئے یورپی یونین کے ترجمان کا کہنا ہے پھانسی کی سزا بحال کرنے پر کبھی پاکستان کو تعلقات ختم کرنے کی دھمکی نہیں دی۔ چین، ایران، سعودی عرب اور امریکا میں بھی سزائے موت پر عملدرآمد کیا جاتا ہے۔

یورپین یونین کے ان ملکوں کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات ہیں۔ یورپی یونین اور امریکا کو اسلامی شرعی قانون کے نفاذ پر کوئی مسئلہ نہیں۔ پاکستان 2001 سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔

یورپی یونین اسکے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کر سکتی اور اسے کسی کام پر مجبور نہیں سکتی۔