counter easy hit

ایران کی عذیر جان بلوچ کی حوالگی کے لئے کوششیں شروع

 Uzair Baloch

Uzair Baloch

کراچی (یس ڈیسک) ایف آئی اے کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ عذیر بلوچ کے خلاف لیاری ٹائون کے تھانے چاکیواڑہ میں مقدمہ درج ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حکومت بھی ملزم کی حوالگی کے لئے کوششیں کر رہی ہیں۔

ایرانی حکومت کا موقف ہے عذیر بلوچ نے ایران کے جعلی پاسپورٹ پر دبئی کا سفر کیا۔ اس لئے ملزم کے خلاف ایران میں بھی مقدمہ درج کیا جائے گا۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ عذیر بلوچ متعدد سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ہے۔

فوری طو پر دبئی کے حکام سے رابطہ کرکے ملزم کو پاکستان لانے کے انتظامات کئے جائیں تاکہ ملزم کے خلاف درج مقدمات پر کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔